Posts

Showing posts with the label دنیا پانی میں ڈوب رہی ہے لیکن ایک گاؤں جو اب پانی سے باہر آئے گا

دنیا پانی میں ڈوب رہی ہے لیکن ایک گاؤں جو اب پانی سے باہر آئے گا

Image
ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے چند سالوں کے دوران دنیا کے کئی ایسے علاقے جو سطح سمندر پر آباد ہیں پانی میں ڈوب جائیں گے اور ان میں اٹلی کا شہر وینس بھی شامل ہے- لیکن ہم آج اٹلی کے ایک ایسے گاؤں کی بات کریں گے جو پہلے ہی زیرِ آب ہے لیکن اب پانی سے باہر آجائے گا- اٹلی کی ایک 12 ویں صدی سے تعلق رکھنے والے تاریخی گاؤں Fabbriche di Careggine کو 1946 میں اس لیے خالی کروا لیا گیا تھا تاکہ یہاں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم تعمیر کیا جاسکے- اس گاؤں کے رہائشیوں کو اس وقت قریبی قصبے Vagli di Sotto میں آباد کردیا گیا- قدیم گاؤں میں ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی تعمیر کی گئی جبکہ رہائشیوں کے پرانے گھر انسانوں کی تخلیق کردہ اس مصنوعی جھیل میں ڈوب گئے- لیکن جب بھی بحالی کے مقاصد کے لیے جھیل کو خالی کیا جاتا تو یہ گھر واضح دکھائی دینے لگتے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان پرانے گھروں کو دیکھنے یہاں آتی- ایسا اب تک چار مرتبہ ہوچکا ہے پہلے 1958 میں اس کے بعد 1974 میں اگلی دفعہ 1983 میں اور آخری بار 1994 میں اس جھیل کو خالی کیا گیا تھا- اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلے سال یعنی 2021 میں دوبارہ اسے خالی کیا جائے گا...