ہوا سے پانی بنائیں، سستا بھی ہے اور شفاف بھی
پانی سے گاڑی چلانا تو شاید شعبدے بازی ہو، لیکن ہوا سے پانی بنانے والی مشینیں مارکیٹ میں آ رہی ہیں، اور امریکہ کی کئی ریاستوں اور پڑوسی ملکوں کے ان علاقوں میں استعمال ہو رہی ہیں جہاں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 2 ارب 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ جس رفتار سے پانی کی طلب بڑھ رہی ہے، 2030 تک طلب اور رسد کا فرق 40 فی صد سے بڑھ جائے گا اور پانی کی قلت ایک سنگین عالمی مسئلہ بن جائے گی۔ سائنس دانوں اور انجنیئروں کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرانے کے لیے امریکہ میں 2016 میں ایکس پرائز مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے ماہرین سے یہ کہا گیا کہ وہ ایک ایسی مشین تیار کریں جو سادہ ہو، کم خرچ ہو، اور ایسے علاقوں میں جہاں پانی کی قلت ہے، ایک سو آدمیوں کی روزمرہ ضرورت کے لیے 24 گھنٹوں میں کم ازکم 2000 لٹر پانی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا یہ انعام کیلی فورنیا کے انجنیئر ڈیوڈ ہرٹز اور ان کے ساتھی رچرڈ گورڈن نے جیت لیا۔ انہوں نے ہوا سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت کیا۔ یہ ٹیکنالوج...