Posts

Showing posts with the label خود کشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی کی 50 خواہشوں کی فہرست سامنے آگئی

خود کشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی کی 50 خواہشوں کی فہرست سامنے آگئی

Image
"سرفراز دھوکہ نہیں دے گا " اس ڈائیلاگ سے شہرت پانے والے اداکارسشانت سنگھ راجپوت نےگذشتہ روز پر اسرار طور پر اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ وہ تو اس دنیا سے چلے گئے لیکن ان کے ہاتھ سے لکھے گئے ان کے کچھ خواب یہیں رہ گئے۔جس میں درج ہے کہ یہ میرے پچاس خواب ہیں جنھیں میں پورا کرنا چاہتا ہوں: ہوائی جہاز چلانا، 100بچوں کو ناسا کی ورکشاپ میں بھجوانا، ریل گاڑی کے ذریعے یورپ کا سفر کرنا، بائیں ہاتھ سے کرکٹ میچ کھیلنا، مزید کوڈ سیکھنا، قبرستان میں ایک رات تنہا گزارنا، لیمبرگنی کار خریدنا، کتاب لکھنا، بغیر امتحان دئے گریجوایٹ ڈگری حاصل کرنا وغیرہ ہیں۔