میری سب سے بڑی خوش قسمتی مسلمان پیدا ہونا ہے : عاطف اسلم


Being Atif Aslam

لاہور (ویب ڈیسک ) گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مسلمان پیدا کیا ہے۔

انہوںنے ایک انٹرویو میں کہا ان کی سب سے بڑی خوش نصیبی بطور مسلمان پیدا ہونا اور آقا جیؐ کا امتی ہونا ہے جن کو وہ درود شریف کے ذریعے سلام بھیجتے ہیں اور یہ فضل ہم مسلمانوں کے علاوہ کسی کو نصیب نہیں ہے ۔ انہوں نے موت کے بارے میں اپنا نظریہ بتاتے ہوئے کہاکہ وہ موت سے ڈرتے تھے اور ان کا یہ ڈر اس وقت ختم ہوا جب انہوں نے اپنی دادی کو قبر میں اتارا اور بڑوں کو کہتے سنا کہ ہمیں خوشی کے ساتھ اپنوں کو رب العزت کے پاس رخصت کرنا چاہیے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اس برس تک کس ملک کے پاس کتنے ایٹم بم ہیں؟ پاکستان آگے یا بھارت!

بچوں کے لیے ماسک پہننا ماہرین کے مطابق کرونا سے بچانے کے بجائے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، وجوہات جانیں