گلگت بلتستان پولیس کا دو ’انڈین جاسوس‘ پکڑنے کا دعویٰ

پاکستان

گلگت بلتستان پولیس نے دو مبینہ انڈین جاسوس گرفتار کر 

کے ان سے انڈین کرنسی، موبائل، انڈین شہریت اور

 جاسوسی کے چند آلات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گلگت پولیس کے مطابق دونوں مبینہ جاسوسوں پر سکیورٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کر دیے گئے ہیں۔

گگلت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا صحافی محمد زبیر خان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں افراد کو چند روز قبل اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مبینہ طور پر استور شہر کے قریب لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس نے دونوں افراد کی شناخت نور احمد وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ظاہر کی ہے۔

فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ ان مبینہ جاسوسوں کو سرحد کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔

انھوں نے بتایا ’گرفتاری کے بعد مبینہ جاسوسوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ اپنے مویشیوں کی حفاظت کرتے ہوئے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر گئے۔‘ فیض اللہ فراق نے آگاہ کیا کہ اس علاقے میں غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کے واقعات کی مثالیں شاذ و نادر ہی ملتی ہیں

Comments

Popular posts from this blog

اس برس تک کس ملک کے پاس کتنے ایٹم بم ہیں؟ پاکستان آگے یا بھارت!

بچوں کے لیے ماسک پہننا ماہرین کے مطابق کرونا سے بچانے کے بجائے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، وجوہات جانیں